وسیم اکرم نے پی ایس ایل 8کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں

377

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مینٹور وسیم اکرم نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا احاطہ کرتی میمز شیئر کر دیں۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پورے پی ایس ایل کو کور کرتی دلچسپ میمز پر مبنی ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا،قومی ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ یہ بہت ہی اچھا حس مزاح ہے جس میں بہترین انداز میں تمام چیزوں کو کور کیا گیا ہے،یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوران کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی پر وسیم اکرم خود بھی تنقید کا شکار رہے اور ان پر بھی کئی میمز بنیں۔