سعودی  وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ 

397

ریاض:سعودی عرب اور ایران نے دوطرفہ تعلقا کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے سفارت کانے جلد کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ 

عرب میڈیا کیمطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی۔ 

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموارکرنیکے لیے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔