بھارت، کروڑوں کی لاٹری اور پھر دوسری شادی، شوہر نے بیوی پر مقدمہ کرادیا  

449

نئی دہلی:شوہر نے اہلیہ کی کروڑوں کی لاٹری نکلنے کے بعد خاتون پر دوسری شادی کرنے پر مقدمہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 47سالہ نارن کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے اور  وہ 2ملین  تھائی کرنسی کا قرض دار تھا جسے اتارنے کیلئے نارن 2014میں ملازمت کے سلسلے میں جنوبی کوریا چلا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نارن نے جنوبی کوریا میں کام جاری رکھا اور اپنے خاندان کو ماہانہ 27سے 30ہزار تھائی بھات منتقل کیے،بعد ازاں شوہر کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے 2.9کروڑ کی لاٹری جیتی ہے جس پر اس نے اپنی بیوی سے رابطہ کیا لیکن بیوی کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر جب وہ وطن واپس پہنچا تو اس کی بیوی نے دوسری شادی کرلی تھی۔

بیوی کی دوسری شادی پر نارن نے کہا کہ وہ اس پر شدید مایوس ہوا اور اسے حیرانی بھی ہوئی، اس کی شادی کو 20سال ہوچکے تھے اور اسے بیوی کے اس عمل کی امید نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے لاٹری جیتنے اور دوسری شادی کرنے سے کئی سال قبل نارن سے رشتہ توڑ دیا جب کہ شوہر نے اس فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور خاتون پر کیس دائر کردیا۔