آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی

1195

چنئی :آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے آخری میچ میں بھارت کو 21رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 1-2سے اپنے نام کر لی،چنئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی تھی، کپتان سٹیو سمتھ صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ مچل مارش 47، ایلکس کیری 38اور ٹریوس ہیڈ 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو اور ہاردیک پانڈیا نے تین، تین شکار کئے جبکہ اکسر پٹیل اور محمد سراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا تھا، تاہم آسٹریلین بالرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 21رنز سے کامیابی حاصل کرلی، بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 54رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، ہاردیک پانڈیا نے 40اور شبمن گل نے 37رنز کی اننگز کھیلی،آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زیمپا 4وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔