شہباز شریف فیملی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی

336
tendencies

لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نمبر 9کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا دی۔نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست کمر کی تکلیف کے باعث منظور کرلی۔احتساب عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔