عمران خان ملک میں 10سال سے افراتفری پھیلا رہاہے، وزیرداخلہ

264

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں 10سال سے افراتفری پھیلا رہاہے،حالات خراب نہیں ہیں مگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سب  معاملات ایک شخص اوراس کے  جتھے پر جاکر ہی رکتے ہیں، ملک میں بحران پیداکرنے کی  کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے،  آج حکومت،قوم اوراداروں کو3نکات پر رہنمائی کی ضرورت ہے، الیکشن کے حوالے اس پارلیمنٹ کو اختیارات حاصل ہے،پارلیمنٹ وہ ادارہ ہے جس نے آئین بنایا۔

راناثنا کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کابھی اختیار ہے، ہر ادارے کے کچھ آئینی اختیارات ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کاشکرہے زلزلے سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا،گزشتہ رات ہونے والے زلزلے سے کئی افراد زخمی ہوئے، ہنگامی طور پر اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا تھا۔

وزیر داخلہ نے  کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے عوام افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔