اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے 2 فون نامعلوم افراد رات کو میرے گھر پر چھوڑ گئے، میرے 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتا نقصان اٹھاتا ہے، میں سب سے کہوں گا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں تاہم یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں، ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نہ پولنگ ایجنٹ ہیں، نہ الیکشن کی تیاری ہے،صرف فراری ہے۔