اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلیٰ اختیاراتی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے آئی ٹی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے درج مقدمات کی تحقیقات کرے گی اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔