کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے

445
highest rainfall

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے بعد موٹر سائیکل سواروں کے لیے روڈ پر بائیک چلانا مشکل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلکی پھلکی بارش  نیوکراچی، صائمہ عربین ولاز، ہمدرد یونیورسٹی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ، گلبرگ، عائشہ منزل، عزیزآباد اور نارتھ ناظم آباد  میں ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ہلکی پھلکی بارش کے باعث کئی سڑکوں پر بائیکس سلپ ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے روڈز پر چھوٹے موٹے حادثے پیش آرہے ہیں، بارش کی پہلی بوند گرتے ہی کئی علاقوں میں بجلی بھی بند کردی گئی ہے۔

ایسے میں شہریوں کا کہناہے کہ ابھی بارش کا ہلکا سا چھینٹا پڑآ نہیں  اور کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بند کردی گئی جبکہ کئی علاقوں میں شارٹ فال ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ہے، بجلی کے ساتھ گیس بھی بند کردی گئی ہے ، جس کی وجہ سے جینا مشکل ہوگیا ہے۔