ہنگامہ آرائی کیس،اسد عمر، مراد سعید، شبلی فراز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

499

اسلام آباد: میں عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر، فرخ حبیب، شبلی فراز اور زلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

جوڈیشل کمپلیس اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر، فرخ حبیب، شبلی فراز، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، حسان نیازی، راجہ خرم، علی نواز، شہزاد وسیم اور زلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماں کی 3 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنے ملزمان ہوگئے کہ تاریخ میں آگے پیچھے کچھ دیکھنا پڑے گا، 2 ہفتوں تک عبوری ضمانتیں دے رہے ہیں تاکہ روزے سکون سے رکھے جائیں۔ جج نے حسان نیازی اور پی ٹی آئی رہنماں سے مکالمے میں کہا کہ آئندہ گیٹ پر چلنے کی پریکٹس بہتر کریں، اس بار تو آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں۔ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ پرانی سے تو نپٹ لینے دیں پھر نئی کو بھی دیکھتے ہیں۔