دہشت گردی کا خطرہ: خیبرپختونخوا میں 23 مارچ تک دفعہ 144 نافذ

1596
terrorism

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرمتعدد اضلاع میں 18 سے 23 مارچ تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں کی رپورٹ کے پیش نظر دفعہ 144 ضلع پشاور، بنوں، مردان، کرک، کوہاٹ، چترال، کرم، دیر لوئر، اپر، ایبٹ اباد، مالاکنڈ، سوات، لکی مروت میں نافذ کی گئی ہے، رش والی جگہوں میں پانچ یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنرز کے مطابق صورتحال کی پیش نظر پابندی کو مزید طول دیا جا سکتا ہے، تمام اضلاع میں قیمتی جانوں کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔