اسلام آباد:توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کے ہمراہ عمران خان قافلے کی صورت میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے۔
چلو چلو عمران کے ساتھ
عمران خان عدالت میں پیش ہونے کےلیے اسلام آباد کے جانب رواں دواں pic.twitter.com/YaUs6VB2BX— Sadam Afridi (@S_dil2) March 18, 2023
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیف کمشنر نے خصوصی اختیارات کے تحت ایک کیس کیلیے عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال ایف 8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کریں گے۔
چیئرمین عمران خان کا خصوصی بیان۔
#چلو_چلو_عمران_کے_ساتھ pic.twitter.com/8c0l0aC5eC— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
سیشن عدالت نے31 جنوری کو عمران خان پر فردجرم عائد کرنےکے لیےتاریخ مقررکی تھی، مسلسل عدم حاضری پرسیشن عدالت نے 28 فروری کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، سیشن عدالت نے7 مارچ کے لیے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمدکراتے ہوئے عمران خان کوپیش کرنے کا حکم دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے7 مارچ کو وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کوپیش ہونےکا حکم دیا۔
دوسری جانب عمران خان کی عدالت میں پیشی کے باعث اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت اسلحے کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ گاڑی سڑک پر نکلنے والوں کی لیے ملکیتی ثبوت رکھنا لازمی ہوگا۔
سلام آباد کے جی-11 میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں عمران خان کی آج دوپہر تک آمد متوقع ہے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تعینات کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے کارروائی قابل سماعت ہونے کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال نومبر میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فوجداری کارروائی کی درخواست کی پہلی چار سماعتوں میں عدالت نے کمپلیننٹ قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کیا۔
سیشن عدالت نےعمران خان کے18 مارچ کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے انہیں پیش کرنےکا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو آج عدالت میں پیش ہونے کے لیے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سےجوڈیشل کمپلیکس منتقل کی تھی۔