لاہور: ہائی کورٹ نےسابق وزیر اعظم عمران خان کی اگلے جمعہ تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے 10 دن کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے اسلام آباد کے 5 اور لاہورکے 8 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ، اسلام آباد کے مقدمات میں 7 دن جبکہ لاہور کے مقدمات میں 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی ،دیگر مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔
اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچے تھے، جبکہ ادھر اسلام ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وارنٹ گرفتاری معطل کرتے وہئے کل تک پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
عمران کی آمد سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی سربراہ کو عدالت پہنچنے میں سہولت فراہم کریں، عدالت نے ابتدائی طور پر کہا کہ وہ شام 5 بجے عمران کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی لیکن بعد میں پی ٹی آئی چیئرمین کو ساڑھے پانچ بجے تک کا وقت دے دیا گیا۔
عمران شام ساڑھے پانچ بجے کے فوراً بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ پہنچے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے پی ٹی آئی سربراہ کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست بھی قبول کرلی۔