انتخابات میں جمعیت نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، مولانا فضل الرحمن

556

اسلا م آباد:جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں جمعیت نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، کارکن جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم کریں،ہم ملک کو اسلامی نظام کیلئے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی صحت دریافت کی۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی  سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پارٹی رہنما سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،جے یو آئی ترجمان اسلم غوری، مولانا لطف الرحمان ،ایم این اے مولانا جمال الدین اور انجینئر ضیاء الرحمان شریک تھے۔

حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔