لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں حکومت 6 مقدمات مزید درج کر کے سنچری مکمل کرلے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عمران خان نے معزز بنچ سے مکالمہ بھی کیا ۔
اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں حکومت 6 مقدمات مزید درج کر کے سنچری مکمل کرلے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے اس طنز پر کمرہ عدالت میں قہقے بلند ہوئے جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کمرہ عدالت میں آرڈر آرڈر‘ کہتے ہوئے عدالتی ضابطہ اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔