عمران خان مسلسل عدالتی نظام کو چیلنج کر رہے ہیں،  شرجیل میمن

270

کراچی:وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل عدالتی نظام کو چیلنج کر رہے ہیں، عدالت نے ابھی صرف آپ کو بلایا ہے فیصلہ تو ہوا ہی نہیں، انصاف اور قانون کا جنازہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے ملک کو انارکی کی طرف لے کر جائے، سیاسی ریلی کے لیے اس کے پاس وقت ہے۔ عمران خان ہر ریلیف کے لیے جاتا بھی عدالت کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ریاست سے زیادہ مضبوط ہیں، وہ کہہ رہے ہو باہر نکلو مقابلہ کرو، عمران خان سیاسی جماعت سے مسلح گروپ کی جانب جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملک کے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کا صدر کہہ رہا ہے، عدالتیں انتقامی کارروائیاں کر رہی ہیں، یہ روایتیں جاری رہیں، تو یہاں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ حکومت کی شرافت کو  یہ لوگ کمزوری سمجھ رہے ہیں۔