اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے، صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں صوبہ سندھ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ تھر کول کے منصوبے سے نا صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔