لاہور: سیکورٹی خدشات کی بناپر لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق انتظامیہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق امن و امان کی صورت حال اور سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلیجنس کمیٹی نے 15 مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ڈپتی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔