سپریم کورٹ: ارشد شریف از خود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر

593

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کے حوالے سے از خود نوٹس سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت جمعہ کے روز (17 مارچ کو) دن سوا گیارہ بجے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔

سماعت کے حوالے سے جے آئی ٹی ارکان، ایف آئی اے اور آئی بی سربراہان کو نوٹس جاری کر دیے جب کہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ اور اطلاعات، شہید ارشد شریف کے اہلخانہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔