عمران خان نے باغیانہ روش اختیارکررکھی ہے، مولانافضل الرحمان

311
stay within your limits

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو قانون کا احترام کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہ انہوں نے ریاستی رٹ کے حوالے سے باغیانہ روش اختیار کر رکھی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے طرز عمل سے ریاستی رٹ کمزور ہونے کا احتمال ہے، عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کلچر اپنایا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آبادمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

سربراہ پی ڈی ایم کاکہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں، کارکنوں کو ڈھال بنانے کے بجائے عمران کو مقدموں کا سامنا کرنا چاہیے، عمران خان کو گرفتار کرکے ہر صورت میں پیش کرنا چاہیے۔ عمران خان ملک مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، دیکھنا ہو گا کہ کون سی ایسی طاقتیں ہیں جو عمران خان فتنے کو تحفظ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست رٹ برقرار رکھنے کے لیے ضروری وسائل بروئے کار لائے، تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں، چند کھلنڈروں کا گروہ ہے۔