اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم سے والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
منگل کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ والدہ جیسی شفیق اور مخلص ہستی کی رحلت زندگی کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے،آپ کے غم میں ہم سب شریک ہیں۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔