پولیس آرڈر دکھائے پڑھ کر ان کو راستہ دوں گا، شاہ محمود قریشی

301
legally defend

لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس آرڈر مجھے دکھائے میں پڑھ کر سمجھ کر ان کو راستہ دوں گا، ہم ان کے ارادوں سے غافل نہیں ہیں ہم نے قانونی کارروائی کی ہے، ہم نے قانون ہاتھ میں لیا ہے نہ لینا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  ہم خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں، ہم سے بات کریں، یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی ہے،عمران  خان کو حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود کیا قیامت ٹوٹ پڑی کہ آج ہی گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج کی کارروائی بلاجواز ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس شہزاد بخاری کارروائی کرنے آئے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لائے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز مجھے عدالتی احکامات اوروارنٹ گرفتار ی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا،ہم خون خرابا نہیں چاہتے،میں وارنٹ گرفتاری پڑھوں گا اور چیئرمین اور وکلاء کو دکھائوں گا،ہم باہمی مشاورت سے راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ظل شاہ کی لاش گر چکی اور لاشیں نہ گرائیں،ریلی مینار پاکستان جلسے کے اعلان پر موجودہ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے،گزشتہ روز لاہور میں لوگوں کا جوش و جذبہ دیکھا ہے،جو تشدد کررہے ہیں اس فی الفور بند کر دیں،ڈی آئی جی آپریشنز سے ملنے جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کیلئے ازخود گرفتاری دینے کو تیار ہوجائیں،ہماری سمجھ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوسکتی،اگر 18کو کیس ہے ہم پیش ہونے کو تیار ہیں،ہم ان کی ساری چالوں کو سمجھ رہے ہیں،ہمارا مقصد معقول راستہ نکالنا ہے تا کہ خون خرابا نہ ہو۔