شیخوپور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فتنے، فساد کو بوتل میں بند کر کے ایسا علاج کریں گے، ملک کو نجات مل جائے گی۔ آج اس کوعدالت کے حکم پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔
شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے، یہ ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، اگر اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا، اس کو ایک پراجیکٹ کے طور پر مسلط کیا گیا، اس نے ایک دن بھی ملک کی خدمت نہیں کی۔
یہ بھی پڑہیں: عمران خان کو گرفتار کرنے پولیس پہنچ گئی، زمان پارک کے باہر کشیدگی
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو کہتا ہے جیلیں بھرو، اس کی اپنی حالت یہ ہے چوہے کی طرح گھر میں چھپا ہوا ہے، عمران خان گرفتار ہونے سے بھاگ رہا ہے، جب بھی ملک میں بحران آیا نواز شریف نے نکالا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں پاکستان آج مشکل دور سے گزر رہا ہے، مشکلات آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہیں، مشکل اور بحرانوں سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں، مریم کا ساتھ دیں، فتنے، فساد کو بوتل میں بند کر کے ایسا علاج کریں گے، ملک کو نجات مل جائے گی۔۔