اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا معاملے باقی لوگوں سے مختلف ہے، انہوں نے گھڑیاں لیکر بیچیں، پھر پیسے جمع کرائے، عمران نے منافع کمانے کے بعد ادائیگی کی۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے قانون کے مطابق تحفے لئے جاتے ہیں، توشہ خانہ پر کابینہ میں بریفنگ دی گئی تجویز دی گئی کہ اس متعلق قانون میں ترمیم ہونی چاہئے، توشہ خانہ کے تحائف کی نیلامی کے بعد پیسے سرکاری خزانے کے بجائے خیراتی ادارے کو دینے چاہئے۔
وزیر دفاع نے توشہ خانہ سے متعلق انکشاف کیا کہ توشہ خانہ سے چیزیں غائب بھی ہوئیں جنہیں ریکور کرالیا گیا، البتہ کابینہ ڈویژن کے پاس توشہ خانہ کا مصدیقہ ریکارڈ نہیں اور 2002 سے پہلے کا ریکارڈ بھی خاکہ ہی ہے۔