پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلیے عمران خان کا وڈیو بیان جاری

378

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے  وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آئی ہے، ان کا یہ خیال ہے میں جیل چلا جاؤں تو قوم سوجائے گی، آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے، میں نے اپنی ساری زندگی یہ جنگ لڑی ہے اور لڑتا رہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کارکنان کو جدوجہد کرنی اور باہر نکلنا ہے، میں جیل چلاجاؤں یا ماردیا جاؤں تو کارکنان کو میرے بغیر جدوجہد کرنی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔