کوئٹہ: الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ یتیموں کی کفالت ،بیواؤں،غریب طلبہ،مستحق ضرورت مندافراد کی خدمت ،تعلیم وصحت کے پراجیکٹس میں بہتری ووسعت لانے اور غربت کے خاتمے کے پراجیکٹس کی کامیابی کےلیےفنڈزریزنگ کے لیے17مارچ کو شام 4بجے دربارمیرج ہال زرغو ن روڈ نزد ریلوے اسٹیشن میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔
ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات ،تاجر برادری ،انسانیت کی خدمت کرنے والے اہل خیر الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیات زکوٰة وصدقات دیں گے۔ اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشنکے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی کی قیادت میں کمیٹیوں نے کام شروع کرکے ڈونرزحضرات سے ملاقاتیں شروع کردیہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکردنے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر تمام بڑے شہروں میں فنڈزریزنگ کے لیے ہم ڈونرکانفرنسز کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ مخیر حضرات سے تعاون لے کر بلوچستان میں پریشان حال غریب مستحق افراد ،یتیموں کی کفالت ،بیواؤں ومستحق طلبہ،دیہاڑی دارمزدور ودیگر مساکین اور غرباء کی امداد کے پراجیکٹس میں بہتری ووسعت لائی لائے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال سیلاب وبارش متاثرین کو کروڑوں مالیت کی خدمت کی ان کو ریلیف پہنچایا اور بحالی کے پراجیکٹس تاحال جاری ہے یتیموں کی کفالت کے پراجیکٹس بھی صوبہ بھرمیں جاری ہے۔ یتیموں کی کفالت تعلیمی معاونت کرکے ان کو معاشرے کا بہترین کارآمد شہری بنارہے ہیں۔