لاہور:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت ہے کہ عمران خان عدالتوں کو جواب دیں، دامن صاف نہ ہو تو عدالتوں کا سامنا نہیں ہوتا،آئی ایم ایف ماضی کی حکومت کی وجہ سے اعتبار نہیں کر رہا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہماری الیکشن مہم جاری ہے، ملک میں انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ ہونے چاہئیں، عمران خان کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے گئی تھی، ان تمام شرائط پر عملدرآمد کرایا اور معاملات آخری مراحل میں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاخیر اس وجہ سے ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی اور سخت اقدامات سے بچانا چاہتی ہے، عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔