لاہور: مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں، فواد چودھری گھڑی کے حوالے سے ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہا ہے، ان کے بکاؤ صحافی بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
مریم صفدر نے کہاکہ توشہ خانہ کی لسٹ میں مجھ پر گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا، اسی وقت میں نے ایف آئی اے، پیمرا کو جھوٹا الزام بھیجا، میرے نام پر گھڑی نہیں ایک پائن اپیل ہے، میرے خلاف اگر ایک پائن ایپل ملا ہے تو ڈوب کر مر جانا چاہیے،خود گھر میں چھپ کر بیٹھے ہیں اور مار کھانے کیلئے بچوں کو سڑکوں پر چھوڑا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں مریم نواز کو الیکشن مہم کی آزادی ہے مجھے نہیں، ظل شاہ کی ماں نے کہا عمران خان کے اپنے بچے تو باہر بیٹھے ہیں، میرا بیٹا مروا دیا، وہ ظل شاہ کے گھر تک نہیں گئے، پاکستان کو بیرونی تھریٹ نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی تھریٹ ہے۔
مریم صفدر کا کہنا تھا کہ جب ملک کی بات آئے گی تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان کی حکومت میں میرا ملتان میں جلسہ تھا، انہوں نے جلسہ نہیں کرنے دیا، پی ٹی آئی کارکن کی گاڑی میں ظل شاہ کو ہسپتال پھینک گئے، ان کو پتہ تھا اس کا ایکسیڈنٹ ہوا، ان کو سچائی کا پتہ تھا انہوں نے سچائی چھپائی، لیڈر یہ نہیں کہتا کہ چیک کرو باہر پولیس بیٹھی ہے یا نہیں، ظل شاہ باہر بیٹھا رہا اس نے کبھی اس کو منہ نہیں لگایا، اب اس کی لاش پر سیاست کر رہا ہے۔