پی ٹی آئی کی ریلی: عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنیکا اعلان

470
announced

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا، اتوار کو 2بجے دن مینار پاکستان میں جلسہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی لاہور میں انتخابی نکالی گئی داتا دربار پر ریلی کے اختتام پر شرکاء خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ گھڑی معاملے میں مجھ پر بے انتہاتنقید کی گئی اور نشانہ بنایا گیا،ہرطرح سے میری کردار کشی کی گئی، میرے اوپر80کیسز ہیں ہر روز ایک نیا مقدمہ سامنے آتاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو جس طرح قتل کیا گیا نہ میں بھولوں گا نہ قوم، ساری قوم کی طرف سے پیغام دے رہاہوں کہ ہم بھولیں گے نہیں، پولیس والوں کو سزائیں دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زاتی جنگ نہیں، کوئی بھی ذاتی مفاد کے لئے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالتا کوئی ذاتی مفاد کے لئے اپنی جان خطرے میں نہیں ڈالتا، میری جان کو خطرہ ہے تب بھی باہر نکلا ہوں، آپ سب کی جنگ لڑرہاہوں، ساری قوم کو مل کرجدوجہد کرنی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات پر عدالت میں پیش نہیں ہورہا، ریلی سے واضح ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت کیوں ریلی ہونے نہیں دیتی۔ کل بھی انہوں نے ہمیں ریلی کی اجازت نہیں دی تھی۔  اوپر بیٹھے لوگ ہمیں الیکشن سے باہر کرنے کا ہرحربہ استعما ل کررہے ہیں، ملک کے اوپر چوروں ٹولہ مسلط ہے ،یہ سب مل کرمجھے نااہل کرنا چاہتے ہیں،

اس سے قبل تحریک انصاف کی انتخابی ریلی آغاز میں زمان پارک سے گڑھی شاہو پہنچی، ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، گڑھی شاہو پہنچنے پر ریلی کا تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

گڑھی شاہو چوک پر کارکنوں کی جانب سے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی کے دوران اپنی گاڑی میں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیتے رہے، ریلی کا دو موریہ پل پہنچنے پر آتش بازی سے استقبال کیا گیا۔