لکی مروت/ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید 8 زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں مپیروالہ گاؤں میں مردم شماری ٹیم اپنے کام میں مصروف تھی کہ 2بجکر 30 منٹ پراچانک دو نقاب پوش دہشت گردوں نے ان کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار دل جان شدید زخمی ہو گئے۔
فرض کی راہ میں ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان
لکی مروت : تھانہ صدر کی حدود پیروالہ گاوں میں مردم شماری ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل دل جان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/YLF4vPJtGK
— KP Police (@KP_Police1) March 13, 2023
لکی مروت پولیس ترجمان کےمطابق زخمی پولیس اہلکار دل جان کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے،تاہم ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
ہماری خاک سے خوشبو وطن کی آئے گی
ہمارا خون اس مٹی کے رنگ میں شامل ہےٹانک : تھانہ گومل کی حدود دیہہ مانجھی میں مردم شماری سیکیورٹی ڈیوٹی سے واپسی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل خان نواب شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/rGAV5f8dAg
— KP Police (@KP_Police1) March 13, 2023
دوسری جانب ٹانک میں گومل کے علاقہ کوٹ اعظم میں بھی مردم شماری کی ٹیم پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خان نواب شہید اور 8 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے