شکرگڑھ:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کئی برس سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے، عمران خان عدالتوں کا منہ چڑا رہے ہیں، 2018 میں ملک کی کنجیاں ایک اناڑی کے سپرد کردی گئیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اناڑی نے وہاں پھینکا ہے، جہاں اگر ہم منہ موڑتے تو ملک کا نقصان ہو جاتا، اب ملک کی معیشت ہمارے گلے پڑی ہے، سوچ رہے ہیں کیسے حل کریں، ہم ایک سے دو سال میں ملک کے مسائل حل کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے، گذشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام پس رہی ہے۔