ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے,چودھری پرویز الہی 

436
ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے,چودھری پرویز الہی 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دی جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ظلِ شاہ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

انہوں نے اپنے ایک بیان میں مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون سانحہ میں رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ)کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھنانی حرکت کرنے کی جرت نہ ہو۔