راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کاتیسری بارانتخاب اورسعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال انتہائی خوش آئند ہیں،آئی ایم ایف کافیصلہ آنے تک بجلی14.24تک فی یونٹ مہنگی ہوجائیگی، علی بلال کاپورسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجودکیس رجسٹر ہوانہ ہی خیبر پختونخوا سے الیکشن کی تاریخ آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ کے پی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ،پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے ،ہم قطراوراقوام متحدہ میں سیکورٹی دے سکتے ہیں، اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں ،الیکشن کمیشن اپنابوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہاہے ،ملک کی آئینی قانونی بقا90دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اورغیریقینی ہے۔
پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہےہرایک نےانگوٹھارکھ کراپناحصہ لےلیاہےفضل الرحمان نےہاؤسنگ مذہبی اموراورمواصلات دبوچ لیں ملک اقتصادی انتظامی اورسماجی بحران میں آگیاہےآئینی اورقانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہاہےسپریم کورٹ آخری امیدہےآئین قانون اوراپنی عزت کوبچائےبلآخریاغریب مرےگایاسڑکوں پرآئےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 11, 2023
کےپی کے میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت پنجاب میں زرداری کےفرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہےہم قطراورUNمیں سیکورٹی دےسکتےہیں اپنےملک کےالیکشن میں نہیں الیکشن کمیشن اپنابوجھ شہبازشریف کےگلےمیں ڈال رہاہےملک کی آئینی قانونی بقاء90دن میں انتخاب کروانےمیں ہےورنہ ہیجان اورغیریقینی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 11, 2023
شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہرایک نے انگوٹھارکھ کراپناحصہ لے لیاہے ،فضل الرحمان نے ہائوسنگ، مذہبی اموراورمواصلات دبوچ لیں، ملک اقتصادی انتظامی اورسماجی بحران میں آگیاہے ،آئینی اورقانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہاہے، سپریم کورٹ آخری امیدہے ،آئین قانون اوراپنی عزت کوبچائے بلآخریاغریب مرے گایاسڑکوں پرآئے گا۔