اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کیلئے ٹانگ پر پلستر باندھ لیا، فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے، ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی۔
فارن ایجنٹ گھڑی چور گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنےکے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا۔ فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے،ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی،اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا#پہلے_عدل_پھر_انتخاب
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 11, 2023
انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا، روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں لا ہے، دوسرے طرف لاڈلا ہے، ترازو کے پلڑے برابر کرو۔