ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم حکومتی اتحاد کا حصہ ضرور ہیں لیکن الیکشن اپنے نشان پر لڑیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں، ہمارا اپنا ایک منشور ہے، حکومتی اتحاد کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے منشور سے پیچھے ہٹ جائیں گے یہ بات انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئےکہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کرتی ہے، مشکل وقت آتے ہیں، معاہدے حکومت کے ساتھ نہیں ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں، مشکل وقت بہت جلد ٹل جائے گا، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔