حکمرانوں کوریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے ،شیخ رشید

479
resignation

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے جوکچھ لاہورمیں تشددہوایہ اس کادفاع کرتے رہے، پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو، خیبرپختونخواکے گورنرکوریاست کانمائندہ بنناچاہیے مولانافضل ارحمان کانہیں ،پاکستان کوایشیا پیسیفک اورانڈوپیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایاجارہاہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ نے آئی ایم ایف سے معالاث پاکستان کوخودطے کرنے کاکہہ دیا ہے، ڈار200کاڈالرکرنے آئے تھے300کا کردیا ہے ،شہباز اور زرداری نے الیکشن امیداوروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اورموت کامسئلہ ہے ،الیکشن سے فراریوں کوسپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس نے علی بلال کی شہادت کامقدمہ اس کے والدکی بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیاجومستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑیگا،حکمرانوں کوریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکرہے ،عوام کانام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقاہے ،حکومت اپنے مفادکے بجائے قومی مفاداوراستحکام کاسوچے ،قوم زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے۔