اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے نیب ترامیم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔
رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 14 مارچ کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پی آئی اے میں تقرریوں سے متعلق کیس کو بھی سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 مارچ کو 12:30 پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں 69 مختلف اراکین اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کیلئے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ جو تیرہ مارچ کو اراکین اسمبلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بھی شامل ہیں۔ یہ بینچ 2018 سے 2022 کی مختلف انتخابی عذر دارویوں کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔