وزیراعظم آئی ایم ایف سے بندھے ہاتھوں کیساتھ عوامی ریلیف کیلیے سرگرم ہیں، مریم نواز

424
double standard

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے سے بندھے ہاتھوں کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

فیصل آباد میں پارٹی کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چور کی حکومت میں کبھی ایسے فیصلے نہیں سنے، عوام کو کبھی مفت آٹا نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 200 یونٹ تک پنجاب میں بجلی مفت کردی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدف بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ اور فساد ہے، پنجاب والو اپنے دشمن کو پہچانو اور صوبے سے اٹھا کر باہر پھینکو۔ پاناما بینچ اور عمران کو لانے والے ثاقب نثار کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ 2013 میں نواز شریف کو حکومت ملی تو نہ پنکھا چلتا تھا نہ فیکٹریوں کا پہیہ۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے 3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا اور ملک ٹیک آف کیا، جب جب نوا زشریف نیچے گیا ملک بھی تب تب نیچے گیا، عدالت جب عمران خان کو بلائے تو بیمار اور جلسہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی شہادت پر افسوس ہوا درجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، جب تک مقدمات چل رہے ہیں اس کی ٹانگ سے پلاسٹر نہیں اترے گا۔