پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاںبحق ہوگیا، شیخ رشید

618

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ10مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہا، پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاںبحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہاہے اسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہے، خیبرپختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کوگورنرعزت نہیں دے رہااورسپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کررہاہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جار ی اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دوہاتھ آگے چلی گئیں انکاکام الیکشن کراناہے من پسندکاراستہ بنانانہیں ،پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئندہے خداکرے مئوخر نہ ہوں، عمران خان اورتحریک انصاف کوروکنے کاہرکام حکومت کے گلے الٹاپڑتاہے پیمراکی پابندیاں قوم کوٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیاپرلے جائیں گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کررہاہے اوراسلام آباد مارچ میں لاٹھی چارج ہورہاہے ،بظاہرحکومت الیکشن کرانے کے موڈمیں نہیں یہ توہین عدالت کا بڑارسک لینے جارہی ہے ،اب آنیوالے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے ،حکومت  سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفادکودیکھ رہی ہے