اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکرراجہ پرویزاشرف بیمار ہوگئے عین وقت پر ان کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔
راجہ پرویزاشرف نے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس بعد پریس کانفرنس کرنا تھی اس کے میڈیا کو یاددہانی بھی کروائی گئی مقررہ وقت ایک بجے میڈیا کے نمائندے بینکویٹ ہال میں پہنچ گئے تاہم اسپیکرقومی اسمبلی نہ آسکے۔
سوایک بجے میڈیا کو بتایا گیا کہ اسپیکرراجہ پرویز اشرف بیمار ہوگئے ہیں پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی تاہم کمیٹی اجلاس گیارہ منعقد ہوا اور وہ اس میں نہ آسکے تھے میڈیا کے نمائندوں کو فوری طور پر اس بارے نہ آگاہ کیا گیا۔
نمائندے پریس کانفرنس کے لئے آگئے تو انتظار بھی کروایا گیا اور عین وقت پر پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔