پی ایس ایل8: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دیدی

556
defeated

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے رالپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 15.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی 18، ایلکس ہیلز 18، رحمان گرباز 15، کپتان شاداب خان 12، کولن منرو 11، محمد وسیم 8، آصف علی 7، فہیم اشرف 4 اور مبصر خان 3 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4 جبکہ زمان خان اور حارث رؤف نے 2،2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ لاہور قلندرز نے جیت کے 227 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے، عبداللہ شفیق ایک سکور، کامران غلام 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیم بلنگز نے 32، ڈیوڈ ویزے 6 اسکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، سکندر رضا ایک اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3، حسن علی اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور قلندرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔

لاہور قلندرز کےاسکواڈمیں کپتان شاہین آفریدی، وکٹ کیپر سیم بلنگز، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے اسکواڈ میںکپتان شاداب خان، وکٹ کیپر اعظم خان، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، آصف علی، فہیم اشرف، مبشر خان، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، فضل حق فاروقی شامل تھے۔