ایران واشنگٹن کے مفادات کے لیے خطرہ بنا رہے گا، امریکی انٹیلی جنس

466

تہران:امریکی فیڈرل انٹیلی جنس ایجنسی نے سال 2023 کے لیے خطرات کی جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران امریکی مفادات کو خطرات لاحق رہے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ کی خصوصی انٹیلی جنس کمیٹی کی سماعت کے دوران پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ تہران امریکیوں بہ شمول مشرق وسطی کے لوگوں کو دھمکیاں جاری رکھے گا۔

رپورٹ میں یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ ایران اپنی وفادار ملیشیاں کے ذریعے بدامنی کا باعث بنے گا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری بم بنانے کے لیے واضح اقدامات نہیں کیے تھے۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس دنیا کو دھمکیاں دیتے رہیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکا کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، روس دوسرے ممالک کے لیے سب سے بڑا خطرہ رہے گا” انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اگلے 10 سال میں واشنگٹن کے لیے ایک دلچسپ اور غیر متوقع چیلنج رہے گالیکن اس کے باوجود اسے محدود عوامل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس کی صلاحیتیں اسے 2023 میں یوکرین میں کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل نہیں بنائے گی۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس نئے مقامات کی طرف بڑھے بغیر یوکرین میں اپنی پوزیشنوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ آنے والے سال روس اور چین کی وجہ سے نازک ہوں گے۔