حکومت اوراس کے حامی مجھے گرفتار یا نااہل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

326

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میری پارٹی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت اور اس کے حامی  مجھے گرفتار یا نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ حکومت اس لیے الیکشن نہیں کروانا چاہتی کیونکہ 37 میں سے 30 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔

پی ٹی آئی ملک کی تاریخ میں سب سے مقبول جماعت ہے اور اس کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت اور اس کے حامی مجھے نااہل یا گرفتار کروانا چاہتے ہیں ۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے کیونکہ جن لوگوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی وہ اقتدار میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان حالات میں کیسے میں انتخابی مہم چلائوں اورکس طرح عدالتوں میں پیش ہوں؟ تین بار عدالتوں میں پیش ہوا لیکن بدقسمتی سے وہاں سیکورٹی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔