نارووال:یونیورسٹی آف نارووال کی 5 ویں سالگرہ کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے کیا ۔
وفاقی وزیر نے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال کو تعلیم باٹنے والا شہر بنانا انکا خواب تھا ان کے پاس اپنے والدین کی چھوڑی ہوئی جائیداد نہیں تھی صرف تعلیم تھی جس کی بدولت آج وہ اسمبلی تک پہنچے اور اپنے ملک پاکستان کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے یونیورسٹی آف نارووال جو پہلے گجرات یونیورسٹی کیمپس کے نام سے نارووال شروع کیا گیا اس وقت انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مخالفین نے یہ کہا کہ احسن اقبال اپنی پرائیوٹ یونیورسٹی کاروبار کے لئے بنا رہا ہے اس وقت پرائیوٹ کالجز کے وفد نے بھی نارووال میں یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کی لیکن وہ اپنے اصولی موقف پر قائم رہے اور اللہ تعالی نے ان کی مدد کی ۔ گجرات کیمپس سے یونیورسٹی آف نارووال کا سفر بھی کھٹن تھا یونیورسٹی کے لئے جگہ لیتے وقت بھی کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا آج اللہ کے فضل سے یہاں سے فارغ ہونے والے بچے بچیاں بہترین روزگار کما رہے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ نارووال میں یونیورسٹی کے قیام سے وہ بچے اور بچیاں جن کے والدین دوسرے شہروں میں زیادہ اخراجات کی وجہ سے نہیں پڑا سکتے تھے وہ نارووال میں اپنی تعلیم مکمل کروا رہے ہیں وفاقی وزیر نے طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ آپ کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں تعلیم کے متعلق بچوں میں آگاہی دیں تاکہ بچوں کا شوق پڑھنے کی طرف آئے کیونکہ آپ تعلیم مکمل کرکے پاکستان کے سفیر بنیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے سوا 2 ماہ جیل میں موت کے قیدیوں کی چکی میں رکھا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے میدان بنانا جرم ہے تو اگر ان کو موقع ملا تو وہ یہ جرم بار بار کریں گے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کو بحال کرنے کے لئے انہوںنے گورنر پنجاب سے ریکوسٹ کی ہے چونکہ یونیورسٹی کو ابتدائی طور پر چلانے کے لئے ان کو جگہ درکار تھی اس لئے انہوں نے اسلامیہ ڈگری کالج کی جگہ کو استعمال کیا آج یونیورسٹی آف نارووال کی علیحدہ بلڈنگ بن چکی ہے اس لئے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کو بحال کروایا جائے گا ۔
وفاقی وزیر نے پروفیسرز اور طلبہ و طالبات میں شیلڈیں تقسیم کیں اور بہت جلد یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا واضح رہے کہ وفاقی وزیر جب یونیورسٹی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، سابق ایم پی ایز رانا منان خان ، سردار رمیش سنگھ اروڑا، ڈپٹی کمشنر نارووال محمد اشرف، ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن کے علاہ تقریب کے آرگنائزر رجسٹرار یونیورسٹی آف نارووال ڈاکٹر محمد حسیب سرور کے علاہ سماجی اور تعلیمی شعبے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ہزاروں پرجوش طلبہ و طالبات بھی موجود تھے جنہوں نے یونیورسٹی آف نارووال کے بانی پروفیسر احسن اقبال کی آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال نے گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے علاہ یونیورسٹی کی جامعہ مسجد کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ مہمان خصوصی نے یونیورسٹی کی پانچ سالہ تقریبات کے سلسلے میں فوڈ گالا، آرٹ و پینٹگ، کھیلوں ، ای گیمنگ کا بھی افتتاح کیا اور شعبہ ابلاغیات کے طلبہ و طالبات کے فائینل ائیر پراجیکٹس بھی ملاحظہ کیے