چین میں بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں اضافہ

515

بیجنگ:چین بھرمیں امیگریشن کے اداروں نیرواں سال 8 جنوری سے منگل تک ملک میں آنے اورباہر جانے والے3کروڑ97لاکھ 22ہزاردوروں کا انتظام کیا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 112.4 فیصد زیادہ ہیں۔چین نے اس سال 8 جنوری سے کوویڈ-19 کو کلاس بی کی متعدی بیماری قرار دیتے ہوئے متعلقہ انتظامات اٹھائے تھے۔  

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن(این آئی اے) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 25 فروری کو 10لاکھ 10ہزار سے زیادہ خارجی اور داخلی دورے ریکارڈ کیے گئے ،جو 2020 کے بعد پہلی بار ایک دن کی تعداد 10 لاکھ سے  زیادہ ہے۔

 این آئی اے نے کہا کہ اسی مدت میں نقل و حمل کے مختلف ذرائع سے اندرون ملک آنے اور باہر جانے والے دوروں کی تعداد24لاکھ 87ہزاررہی جو گزشتہ سال کی نسبت 59.3 فیصد زیادہ ہے۔