مجھ پر بنائے گئے 76کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان

294

 اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے 76کیسز میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان کیسز میں دہشتگردی، توہین مذہب اور بغاوت کے کیسز شامل ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر بغاوت کے مقدمے میں نہ افسر کا نام ہے نہ ہی ادارے کی شناخت،سابق وزیراعظم نے لکھا کہ یہی ہوتا ہے جب کسی قوم پر ذہانت اور اخلاقیات سے عاری مجرموں کا گروہ مسلط کردیا جاتا ہے۔