اسکواش میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش ضروری ہے ،جہانگیر خان

351

اسلام آباد؛پاکستان اسکواش کے لیجنڈ اورسابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ اسکواش میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں اسپانسرز کی سرپرستی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

لیجنڈ کھلاڑی نے کہا کہ اسکواش سمیت کسی بھی کھیل کو فروغ دینے اور تسلسل کے ساتھ ایونٹس کے انعقاد میں اسپانسر شپ کا کردار بنیادی ہوتا ہے کیونکہ اس سے مختلف ٹورنامنٹس کے انعقاد میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے کھلاڑی اسی وقت تیار ہو سکتے ہیں جب کھلاڑی اپنے کھیل پر توجہ دیں اور ٹیلنٹ اور میرٹ کو شیئر کرکے اسے بلندی پرلے جائیں،انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کم عمری سے ہی جدید تربیت فراہم کرنا کھیل کی ضرورت ہے۔