اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، جتنی عزت عمران خان نے دی شاید ہی کبھی کسی لیڈر نے کی ہو ، نواز شریف کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جو گیپ تھا وہ فل ہوگیا ، آج بسم اللہ ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، پی ٹی آئی کی جماعت میں بہت جنون ہے ، جیسے قائد اعظم کی جماعت میں روح تھی ویسے ہی ان کی تھی ، ن لیگ انتخابات کے نتائج سے ڈر اور مرے جارہے ہیں ، عمران خان نے ایسے ہی مذکرات کی دعوت نہیں دی ۔
منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بہت خاندانی ہیں ، عزت کرتے ہیں، جتنی عزت عمران خان نے دی شاید ہی کبھی کسی لیڈر نے کی ہو ، نواز شریف کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جو گیپ تھا وہ فل ہوگیا ، آج بسم اللہ ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے انتخابات میں تاخیر کی تو ان کو خود انتخابات لڑنا مشکل ہوجائے گا ، ن لیگ سوچ رہی ہے کہ عام انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی والے سارے آگئے جیسے ڈانٹونک والے بندر کو بٹھاتے ہیں ، ویسے ان کا حشر ہوگا ، میرے خیال میں مریم نواز اپنے عمل سے ناکام ہوئی ہے ، پہلے دن خان صاحب نے صحیح کہا کہ مریم نواز جب عمران خان کے خلاف بات کرتی ہے تو ان کا گراف اوپر چلا جاتا ہے ، پی ٹی آئی کی جماعت میں بہت جنون ہے ، جیسے قائد اعظم کی جماعت میں روح تھی ویسے ہی ان کی تھی ، ن لیگ انتخابات کے نتائج سے ڈر اور مرے جارہے ہیں ، گزشتہ روز چار بندے نوٹس لے کر آئے ، سارا دن ان کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھائی رہی ، ان کے ہوتے ہوئے اللہ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوسکتا ۔
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے ایسے ہی مذکرات کی دعوت نہیں دی ، آخر انتی دیر لگی ہے چار سال سے مذاکرات کہتے رہے ، اگر خود ہی سامنے آجائیں تو زیادہ اچھا ہوگا ، آصف زرداری میرے خلاف تھوڑے بیان دیتے ہیں کیا؟ عمران خان پر 70سے زائد کیسز ہیں ،سارا پاکستان ان کی عقل پر ہنسے گا ، جتنی عزت عمران خان نے دی تو میں نے نوٹیفکیشن کے کاغذ کا کیا کرنا ہے ۔