فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئرنائب صدراورچیف آرگنائزرمریم نوازشریف نے کہاہے کہ ثاقب نثارکو عمرکے آخری حصے میں پوراسچ بولنا پڑے گااورنوازشریف سے اپنی غلطی کی معافی مانگنی چاہئے۔
مریم نواز نے کہاکہ ثاقب نثار طے شدہ منصوبے کے تحت واضح اکثریت سے منتخب وزیراعظم کواقتدارسے ہٹانے اور نااہل کواقتدارمیں لانے کے لئے اُن پرجانثارہوئے آج اپنے ہی فیصلو ںمیں کچھ غلط اور عمران خان کو مکمل صادق الامین قرار نہ دینے کااعتراف کررہے ہیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ”بابارحمتے ”کی باقیات سے ملنے والی سہولت کاری سے وہ خوش فہمی کاشکارہیں، پونے چارسال اقتدارمیں تبدیلی اورنئے پاکستان کے دعویدارنے قائداعظم کے پاکستان کابھی بیڑہ غرق کردیاسیاسی مخالفین پرتو جھوٹے الزامات عائدکرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جن پروہ اپنے اہداف پورے نہیں کرسکے تاہم وہ قوم کے ساتھ بھی جھوٹ ہی بولتے رہے قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں دعووں سے منحرف ہوکر منحرف ہونے والے کوہی لیڈربھی قراردیتے رہے کیاجھوٹ بولنے اورمنحرف عرف یوٹرنزلینے والالیڈرہوسکتاہے؟
اُن کاکہناتھاکہ توشہ خانہ چوری کرنے جبکہ نوجوان نسل کوگمراہ کرنے والے کا نوجوان نسل ہی سیاسی خانہ بھی خراب کریں گے۔