بھارت نے سیاچن پر پہلی خاتون فوجی افسرتعینات کردی

348

نئی دہلی:بھارت نے سیاچن گلیشیر پر پہلی خاتون فوجی افسر تعینات کردی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارکے مطابق کیپٹن شیوا چوہان کوسیاچن گلیشیر پرکمارپوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔انھیں د نیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر تعیناتی سے قبل خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔

کیپٹن شیوا چوہان کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ 

انہوں نے سول انجنیرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور مئی 2021 کو بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔